اہم خبریںپاکستانکاروبار

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کااضافہ کردیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 123 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 127روپے 30 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے فی لیٹر،مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button