تجاوزات کے خلاف آپریشن، ریڑھی بانوں کے بلدیہ ملازمین پر فروٹ لینے کے الزامات
تجاوزات کے خلاف آپریشن ریڑھی بانوں کے بلدیہ ملازمین پر فروٹ لینے کے الزامات
گزشتہ دنوں میڈیا پر چلنے والی خبروں میں بھی شہری حلقوں نے تجاوزات مافیا کیساتھ عملے کی ملی بھگت کا اظہار کیا تھا
شہریوں کا راستے واگزار کروانے پر اظہار مسرت حکام بالا سے مزکورہ الزامات کی تحقیقات کرکے چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ
گوجرخان(قمرشہزاد) وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کے احکامات پر گوجرخان میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میاں مراد حسین نیکو کارہ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سی او بلدیہ اظہر مجید نے اپنی سربراہی میں انفورسمنٹ ٹیمز کے ہمراہ گوجرخان کے تمام بازاروں ، کھوکھا بازار ، مین بازار، سبزی منڈی ، جی ٹی روڈ ، انڈر پاس کے دونوں اطراف سروس روڈ میں آپریشن کیا اور راستے بند کرنے والوں کے ٹھہیے اور سامان ضبط کرکے بلدیہ آفس میں منتقل کروا دیا تاہم اس موقع پر ریڑھی بانوں نے بلدیہ ملازمین پر ریڑھیاں کھڑی کرنے کے عوض فروٹ لینے کے الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا ملازمین ہم سے فروٹ لیتے تھے اگر نہ دیتے تو یہ ہمارا سامان یا کنڈا اٹھا کر لے جاتے شہری حلقوں نے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کو خوش آئندہ قرار دیا اور اے سی سی گوجرخان اور سی او بلدیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے حکام بالا سے بلدیہ ملازمین پر لگنے والے الزامات کی فئیر تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو ملازمین اس طرح کے گھناونے کاموں میں ملوث ہیں اور محکمے کے ماتھے کا کلنک ہوں انکا احتساب ہونا چاہیے اور محکمے میں چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرکے حقائق منظر عام پر لائے جائیں یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا پر چلنے والی خبروں میں بھی عوامی حلقوں نے گوجرخان میں تجاوزات کی بھرمار کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کی معاونت کو انفورسمنٹ عملے کی ملی بھگت اور آشیرباد قرار دیا تھا شہریوں کے ان تحفظات کو تقویت گزشتہ روز کے آپریشن کے دوران بلدیہ ملازمین پر ریڑھی بانوں کی جانب سے فروٹس لینے کے الزامات لگانے سے ملی