تھانہ کھنہ کے محرم مال خانہ سعید پولیس ملازم یا خلائی مخلوق
اسلام آباد
تھانہ کھنہ کے محرم مال خانہ سعید پولیس ملازم یا خلائی مخلوق
کچھ عرصہ پہلے رشوت کے الزام میں سسپنڈ ہونے کے باوجود دوبارہ تھانہ کھنہ میں تعینات
سعید محرر مالخانہ افسران بالا کا کماؤ پتر یا پھر سیاسی اثرورسوخ کا حامل محرم مالخانہ کی تھانہ کھنہ میں دوبارہ تعیناتی اعلی افسران پر سوالیا نشان
گزشتہ 5 روز سے شفقت نامی شہری کے بائیک کی سپرداری کی فائل رشوت کی غرض سے دبا کر رکھی گئی شہری شفقت کی ڈی آئی جی سید شہزاد ندیم بخاری سے فوری انصاف کا مطالبہ
اسلام آباد (احمد ضمیر سے) تھانہ کھنہ کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہونے پے بائیک کے اصل مالک شفقت نامی شہری کی جانب سے سپرداری کی غرض سے مورخہ 09/04/2024 کو سعید محرر مالخانہ کو فائل تکمیل رپورٹ کے لئے دی گئی لیکن محرم مالخانہ نے رشوت لینے کی غرض سے شہری کی فائل لے کر رکھ لی اور کہا بعد میں آ جانا شہری شفقت تھانہ کھنہ کے چکر لگانے پے مجبور محرر مالخانہ سعید کو متعدد کالیں کرنے کے باوجود محرر مالخانہ سعید کالیں اٹھانے سے قاصر محرر مالخانہ سعید کا یہ طریقہ واردات کوئی نیا نہیں اس سے قبل بھی محرر مالخانہ سعید نے تسلیم مقسوم نامی خاتون سے 1 لاکھ روپے رقم کی سپرداری ہونے کے باوجود 50 ہزار روپے رشوت طلب کی رشوت نہ دینے پر تسلیم مقسوم نامی خاتون کی فائل بھی دبا دی گئ تسلیم مقسوم کا ویڈیو بیان بھی موجود ہے جس میں وہ محرر مالخانہ کی مبینہ طور پر رشوت مانگنے کی تصدیق کر رہی ہیں ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ محرر مالخانہ سعید نے ایک شہری سے 12 لاکھ روپے کی سپرداری کے عوض اسے پہلے تو تھانے کے چکر لگوائے اس کے بعد اس سے 2 لاکھ روپے لے کر 10 لاکھ روپے اس کے حوالے کر دئیے شہری شفقت نے ڈی آئی جی آپریشن سید شہزاد ندیم بخاری صاحب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ہے اس حوالے سے متعلقہ محرر مالخانہ سعید اور متعلقہ ایس ایچ او سے موقف لینے کی کوشیش کی گئی لیکن ان کی طرف سے کسی قسم کا موقف سامنے نہ آ سکا اگر وہ اپنا موقف دینا چائیں تو ہمارا ادارا حاضر ہے۔