اہم خبریں

گرجہ روڈ کا رہائشی ذولفقار عرف ذلفی سیاسی پارٹی کے نام پر عام شہریوں کو حراساں کرنے لگا

راولپنڈی

گرجہ روڈ کا رہائشی ذولفقار عرف ذلفی سیاسی پارٹی کے نام پر عام شہریوں کو حراساں کرنے لگا

ایک شہری کے گھر کے سامنے ایک سیاسی پارٹی کا بورڈ لگا کر اس کے خلاف جھوٹی درخواستیں دے کر پریشان کرنے لگا

ذولفقار نامی شخص کی مدعیت میں مختلف شہریوں کے خلاف مختلف تھانوں میں کئی ایف آئی آرز درج ہیں

راولپنڈی (توصیف انور سے) تفصیلات کے مطابق گرجہ روڈ کا رہائشی ذولفقار ایک غریب شہری عاصم کو حراساں کرنے لگا شہری عاصم نے گرجہ چوکی میں درخواست دیتے ہوئے کہا مورخہ 10/05/2024 بوقت تقریبا 8:20 رات میں اور میرے ابو نے گنے کی ریڑھی اپنے گھر کے آگے لگائی اور ہمارے گھر کے آگے ملک ذولفقار عرف ذلفی نے بینظیر ہاوس کا بورڈ لگایا ہوا ہے ذلفی نامی شخص ہمارے ساتھ بہت زیادتی کر رہا ہے نہ ہی ہمارا گھر تیار کرنے دیتا ہے اور نہ ہی ہمیں ہمارے گھر کے بائر گنے کی ریڑھی لگانے دیتا ہے اور کوڑے کا ڈبہ بھی ہمارے گھر کے سامنے رکھ دیتا ہے زلفی بامسلح پسٹل اس کا بڑا بیٹا دانش ہاتھ میں ہاکی اور چھوٹا بیٹا محسن ہاتھ میں ڈنڈا اٹھائے آئے جنہوں نے پسٹل کے زور پر ہمیں گالیاں دی اور ریڑھی بند کروا دی اور کوڑے کا ڈبہ اٹھا کر ہماری ریڑھی کے آگے زور زبردستی سے لگا دیا اور کہا تمہارے گنے کی ریڑھی لگانے سے میرا بورڈ چھپ گیا ہے اور مجھ سے اور میرے سے اور میرے والد سے جھگڑا کرنے لگا اہل علاقہ نے آ کر ہماری جان چھڑوائی جناب سے گزارش ہے ہمارے گھر کے آگے سے یہ سیاسی بورڈ اتروایا جائے تاکہ ہم اپنا گھر تعمیر کروا سکے تاکہ ہم اپنا گھر تعمیر کروا سکیں اور ریڑھی وغیرہ لگا کر سکیں ذلفی نے پسٹل کے زور پر گالیاں دے اور جان سے مارے کی دھمکیاں دے کر سخت زیادتی کی ہے لہذا اس کے خلاف قانونی کاروائی کر کے میری دادرسی کی جائے۔ شہری ذولفقار کی درخواست پے تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئ۔ بلکہ الٹا چور کتوال کو ڈانٹے ذولفقار عرف زلفی نے ایس پی صدر کو شہری عاصم اور عاصم کی فیملی کے خلاف جھوٹی درخواستیں دینے لگا اور اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے جھوٹی انکوائری بھی لگوا دی اس سے قبل بھی ذولفقار عرف ذلفی نے بہت سے شہریوں پے مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز درج کروا چکا ہے شہری عاصم نے سی پی او راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ معاملے کی میرٹ پے انکوائری کر کے میری دادرسی کی جائے اور میرے گھر کے سامنے آ کر بدمعاشی کرنے اور سیاسی پارٹی کا بورڈ لگا کر مجھے حراساں کرنے والے ذولفقار عرف ذلفی کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button