اہم خبریں

تھانہ صادق آباد کے ایس ایچ او انوار الحق کی بہترین حکمت عملی اور پولیس کی موثر گشت 17 گینگ دھر لئے گے

راولپنڈی

تھانہ صادق آباد کے ایس ایچ او انوار الحق کی بہترین حکمت عملی اور پولیس کی موثر گشت 17 گینگ دھر لئے گے

ایس ایچ او صادق آباد کی طرف سے رات کے ٹائم گشت کے لئے اضافی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی

ایس ایچ او انوار الحق بھی پرائیوٹ گاڑی میں خود گشت پے معمور علاقے میں جراہم میں نمایاں کمی

راولپنڈی (احمد ضمیر سے) تھانہ صادق آباد کی حدود چوروں ڈکیتوں اور منشیات فروشوں سے تقریبا پاک کر لی گئی ایس ایچ او انوار الحق کی بہترین حکمت عملی اور انتھک محنت سے گزشتہ دنوں میں 17 گینگ دھر لئے گئے۔ ایس ایچ او کی جانب سے علاقے میں گشت کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی رات کے پچھلے پہر بھی پولیس آپ کو فیلڈ میں نظر آئے گی ایس ایچ او صادق آباد انوار الحق بھی پرائیوٹ گاڑی میں خود بھی گشت پے معمور۔ گشت کو موثر بنانے سے جرائم میں بھی واضح کمی دیکھائی دی ہے راولپنڈی تھانہ صادق آباد کا علاقہ جو کراچی کے لیاری سے کم نہ تھا جس کی حدود میں روزانہ 10 سے 15 کیس رپورٹ ہوتے تھے اس کی ریشو اب 2 سے 3 پے آ چکی ہے اس کے علاوہ تھانہ صادق آباد کی کسی بھی ایف آئی آر کا چالان زیر التوا نہ ہے بلکہ تمام ایف آئی آرز کے چالان معزز عدالتوں میں پیش کئے جا چکے ہیں جو کہ تھانہ صادق آباد کے ایس ایچ او اور ٹیم کی کارکردگی کی بہترین مثال ہے اس حوالے سے مزید جاننے کے لئے ایس ایچ او صادق آباد انوار الحق سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا عوام اگر تعاون کرے تو جرائم کو کافی حد تک مزید کم کیا جا سکتا ہے عوام سے تعاون کی اپیل ہے کہ منشیات فروش، ڈکیت، چور کسی بھی قسم کے جرائم پیشہ فرد یا گروہ کی اطلاع ہمیں دیں آپ کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا اس کے علاوہ ایس ایچ او انوار الحق کا مزید کہنا تھا ہمارا تھانہ صادق آباد میں کامیاب آپریشن کے پیچھے سی پی او راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشن، ایس پی راول اور ایس ڈی پی او راول سرکل کا بہت بڑا ہاتھ ہے سب اعلی افسران کی سپورٹ کی وجہ سے ہم جرائم پے قابو پانے میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button