اہم خبریں

نابالغ لڑکی کو پھوپھا نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا

نابالغ لڑکی کو پھوپھا نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج
میں اپنی چار بچیوں کے ہمراہ مرحوم شوہر کے گھر رہتی ہوں اسلحہ کی نوک پر میری بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
اگر اونچی آواز نکالی تو میں پولس میں ملازم ہوں تمہاری ماں اور بہنوں کو جیل میں بند کروا دوں گا متاثرہ بچی کی والدہ FIR میں موقف
گوجرخان(قمرشہزاد) تھانہ گوجرخان کی حدود میں پھوپھا نے نابالغ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا نابالغہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ میں مقدمہ نمبر 647/24 زیر دفعہ 376 ت پ درج کر لیا مدعیہ نے پولیس کو موقف دیتے ہوئے بتایا کہ میں سائلہ نبیلہ شفیق بیوہ خرم شہزاد ساکن بیول تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی کی رہائشی و سکونتی ہوں اور اپنی چار حقیقی نابالغ بیٹیوں کے ساتھ اپنے مرحوم شوہر کے گھر میں اپنی ساس اور دیور کے ساتھ رہائش پذیر ہوں اور ان کی مدد سے اپنا اور اپنی بیٹیوں کا پیٹ پال رہی ہوں۔ جبکہ مسمی عبید الرحمن ولد عزیز ملزم عبید الرحمن عمر 35/36 سال جو کہ بچی کا پھوپھا ہے۔ اس وجہ سے اس کا ہمارے گھر بلا روک ٹوک آنا جانا تھا گزشتہ رات مورخہ 2024-05-19 بوقت تقریبا 7:30 بجے یہ ہمارے گھر آیا جبکہ اس وقت گھر میں کوئی مرد موجود نہ تھا صرف میں اور میری چاروں بیٹیاں گھر میں تھیں جبکہ میں گھر کے چھت پر گندم کے دانے صاف کر رہی تھی اس موزی نے کسی بڑے کو گھر میں نہ پا کر میری چودہ سالہ بیٹی مسماۃ ریمل فاطمہ جو کہ 9TH کلاس کی سٹوڈنٹ ہے کو واش روم میں اسلحہ کی نوک پر پکڑ کر دبوچ لیا اور کہا کہ میں پولس میں ملازم ہوں تمہاری ماں اور بہنوں کو جیل میں بند کروا دوں گا اگر آواز اونچی نکالی تو۔ مسمی مزکورہ مسلح پسٹل تھا جس سے میری بیٹی ڈر گی مذکوریہ ڈر گئی اور خوف زدہ ہو گئی اور ملزم نے زبر دستی اپنی جنسی ہوس پوری کی اور زنا کر کے وہاں سے بھاگ گیا میں جب نیچے واپس آئی تو میری بیٹی مذکور یہ انتہائی خوف زدہ تھی اور مسلسل رورہی تھی میرے بار بار پوچھنے پر اس نے ڈر سے مجھے کچھ نہ بتایا اور خاموش رہی۔ صبح بھی اس نے ناشتہ نہ کیا اور روتی رہی جب میرے ڈالنے پر اس نے مجھے تمام حقائق سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ کافی عرصہ سے میرے ساتھ نازیبا حرکات کرتا رہا مگر میں ڈار سے خاموش تھی۔ جناب عالی درخواست گزار ہوں کہ میری نا بالغ بیٹی کی زندگی تباہ و برباد کرنے میں معاشرے میں ہمیں ذلیل و رسواء کرنے میں مسمی عبید الرحمن مذکور کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروئی عمل میں لائی جائے اور اس کو نشان عبرت بنایا جائے تا کہ مسمی مذکور آئندہ کسی بھی اور کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ نہ بنا سکے لہذا مسمی عبید الرحمن مزکور کو جلد از جلد گرفتار کر کے سائلہ کی داد رسی کی جائے جو کہ قرین انصاف بھی ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button